لاک ڈاؤن پر دنیا وزیرِ اعظم عمران خان کی پیروی کر رہی ہے۔عثمان ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا وزیرِ اعظم کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکمتِ عملی پر عمل کر رہی ہے۔عثمان ڈار
دنیا وزیرِ اعظم کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکمتِ عملی پر عمل کر رہی ہے۔عثمان ڈار

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دُنیا وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکمتِ عملی کی پیروی کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اطالوی حکومت ساحلوں پر سماجی فاصلے کے لیے 60ہزار رضاکاروں کی مدد لے گی۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ دنیا وزیرِ اعظم عمران خان کی لاک ڈاؤن میں نرمی کے ذریعے عوام کو بھوک سے بچانے اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرانے کی حکمتِ عملی کی پیروی کر رہی ہے۔ 

Related Posts