لندن : سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی جس کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اب انہیں اچھی صحت کیلئے روزانہ سیر کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دائمی گردوں کی بیماری سمیت مختلف امراض ہیں۔
ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز لندن میں روزانہ سیر کرنے کیلئے نکلتے ہیں۔ علاوہ ازیں علاج کی غرض سے لندن جانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی،شہبازشریف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








