اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے بجٹ کو عوام اور ملک دشمن قرار دے دیا، پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے بجٹ کے حوالے سے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر شفاف طریقے سے بجٹ بنایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو تمام اہداف میں ناکامی ہوئی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جو آئی ایم ایف نے ٹارگٹ دیا ہے حکومت نے اسے بجٹ میں ڈالا ہے، کورونا وائرس سے پہلے ہی یہ حکومت ریکارڈ قرضے لے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی صحت کے شعبے میں وسائل دیئے جائیں گے، یہ بجٹ نہیں ہے اعداد و شمار کی ہیر پھیر ہے، یہ عوام اور ملک دشمن بجٹ ہے، اس بجٹ کے بعد عوام پر دباؤ بڑھ جائے گا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم بجٹ میں پہلے غریب کا سوچتے تھے، یہ پہلے امیروں کا سوچ رہے ہیں، بجٹ ڈاکیومنٹ پارلیمان میں نہیں دیا گیا ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی،شہبازشریف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








