حکومت کے غلط فیصلوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt's wrong decisions have devastated national economy: Ahsan Iqbal

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو تباہ کن اثرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے کوئی بھی جماعت اکیلی نہیں نمٹ سکتی، قومی کوششوں سے ہی معیشت کو بحال کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی نمو گذشتہ دو سالوں سے مسلسل کم ہورہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ میں اگلے سال کے لئے طے شدہ معاشی اہداف غیر حقیقی ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کو آگے لے جانے کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں  سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی اخراجات کو کم کرکے ترقی نہیں کی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا پھیلنے پر حکومت، ڈبلیو ایچ او اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی طاقت والے ملک میں وینٹی لیٹروں کی کمی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت سیاست کرنے میں  مصروف ہے۔

Related Posts