رینٹل پاور ریفرنس: احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رینٹل پاور ریفرنس: احتساب عدالت نے راجہ پرویز مشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا
رینٹل پاور ریفرنس: احتساب عدالت نے راجہ پرویز مشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا

رینٹل پاور ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت عزیز سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم سمیت مقدمے میں نامزد 10 ملزمان نے احتساب عدالت کو بریت کیلئے درخواستیں دے رکھی تھیں جنہیں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے منظور کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ قومی خزانے کو راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز اور دیگر ملزمان کی طرف سے کم از کم رینٹل پاور ریفرنس میں کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس لیے ریفرنس نہیں بنتا۔

مذکورہ رینٹل پاور ریفرنس میں استغاثہ اپنے الزامات ثابت نہ کرسکا جس پر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم و سابق وزیرِ خزانہ سمیت مقدمے کے 10ملزمان کو بری کیا جبکہ قبل ازیں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

عدالت برائے احتساب اسلام آباد نے مقدمے کے جن ملزمان کو بری کیا ہے ان میں سابق وفاقی وزراء سمیت سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد شفیع اور دیگر شامل ہیں۔ 

 

Related Posts