اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج ایسی صورت میں بچگانہ ہے جب آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہوں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مناظرے فرقہ وارانہ گروہ کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں، مناظرے نہیں کرتیں۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوال کیا کہ آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کہاں ہیں؟ خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں۔
بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے، آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں مناظرے فرقہ ورانہ گروہ کرتے ہیں سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں مناظرے نہیں کرتیں، آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کدھر ہیں؟ خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 25, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سے لگ رہا تھا بجٹ سمیٹنے کی نہیں حکومت سمیٹنے کی تقریر کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی چیئرمین نے گزشتہ روز دئیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی تقریر عوام کیلئے نہیں،سلیکٹر کیلئے تھی وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہو ں پارلیمنٹ یا ٹی وی پر بحث کر لیں، ہمارا وزیر اعظم بزدل ہے جواب دینگے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








