وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے۔فواد چوہدری کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے۔فواد چوہدری کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل
وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے۔فواد چوہدری کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج ایسی صورت میں بچگانہ ہے جب آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہوں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مناظرے فرقہ وارانہ گروہ کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں، مناظرے نہیں کرتیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوال کیا کہ آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کہاں ہیں؟ خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سے لگ رہا تھا بجٹ سمیٹنے کی نہیں حکومت سمیٹنے کی تقریر کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے گزشتہ روز دئیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی تقریر عوام کیلئے نہیں،سلیکٹر کیلئے تھی وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہو ں پارلیمنٹ یا ٹی وی پر بحث کر لیں، ہمارا وزیر اعظم بزدل ہے جواب دینگے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج

Related Posts