معاشرے میں تحفظِ ماحولیات پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ موسمیاتی تبدیلی

تازہ ترین

تازہ ترین

Zartaj Gul talks about politicians

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں تحفظِ ماحولیات پر شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اعتبار سے دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں ماحول کو منفی موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید نوعیت کی ضرورت بنتی جارہی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ معاشرے میں ماحولیاتی تبدیلی پر شعور اجاگر کرنا ضروری ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مجموعی ردِ عمل معاشرتی رویوں میں تبدیلی پر منحصر ہے۔ 

Related Posts