اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں تحفظِ ماحولیات پر شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اعتبار سے دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں ماحول کو منفی موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید نوعیت کی ضرورت بنتی جارہی ہے۔
وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ معاشرے میں ماحولیاتی تبدیلی پر شعور اجاگر کرنا ضروری ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مجموعی ردِ عمل معاشرتی رویوں میں تبدیلی پر منحصر ہے۔
With ???????? being one of the most vulnerable countries regarding climate change, our commitment towards #ClimateAction is all the more critical.
Societal awareness and collective behavioral shift lie at the core of the response needs. ????????♻️https://t.co/BfwlIeMg8t
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) June 28, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








