مرد اینکر کو خاتون سیاستدان کیساتھ کیسا رویہ رکھنا چاہیے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Social media users lashes out anchor Imran Khan for misbehave

کراچی : مقامی نیوز چینل جی این این کے نیوز اینکر عمران خان کے پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون سیاسی رہنماء پلوشہ خان کیساتھ غیر مہذب انداز میں بات کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑی گئی ہے۔

گزشتہ روز ٹاک شو کے دوران اینکر عمران خان پیپلزپارٹی کی رہنماء پلوشہ خان کی گفتگو کے دوران طیش میں آگئے اور انتہائی ناشائستہ انداز میں خاتون سیاسی رہنماء پر برس پڑے جبکہ انہوں نے اس کے بعد پلوشہ خان کو اپنے پروگرام سے بھی نکال دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اینکر پرسن عمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیامیڈیا پر چینل کے بائیکاٹ کے حوالے سے مہم شروع ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اینکرعمران خان نے اپنے رویئے پر معافی نہ مانگی تو ان کا حقیقی چہرہ سامنے لائینگے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اینکر شو میں آنے کیلئے پہلے سیاسی رہنماؤں کی منتیں کرتے ہیں اور شو میں ہیرو بننے کیلئے ان کی بے عزتی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈگری نا تعلیم، پاکستان میں اتائی ڈاکٹرز نے زندگیوں سے کھیلنا محبوب مشغلہ بنالیا

اینکر عمران خان اور پیپلزپارٹی کی رہنماء پلوشہ خان کے معاملے پر سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین بھی شدید ناراض  دکھائی دیتے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ معاملہ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Related Posts