پیپلز پارٹی نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا، ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنا چاہتی ہے۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا، ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنا چاہتی ہے۔علی زیدی
پیپلز پارٹی نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا، ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنا چاہتی ہے۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جس کا ملبہ وہ پی ٹی آئی پر ڈالنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزویلٹ ہوٹل کے معاملے پر جو بیانیہ بیچنے کی کوششوں میں مصروف ہے، وہ کاٹھ کباڑ سے زیادہ کچھ نہیں۔

پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ہم قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے اثاثہ جات سے زیادہ سے زیادہ فوائد اٹھانے پر غور کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ملکی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے اداروں کو تباہی کے راستے پر پہنچانے کی براہِ راست ذمہ دار ہے اور اب یہ الزام ہم پر ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی نے بلاول بھٹو کو تاریخ کا سبق پڑھانا شروع کردیا

Related Posts