وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو تاریخ کا سبق پڑھانا شروع کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو تاریخ کا سبق پڑھانا شروع کردیا
وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو تاریخ کا سبق پڑھانا شروع کردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پہلا سبق یعنی جے آئی ٹی پڑھانے کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تاریخ کا سبق بھی پڑھانا شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تاریخ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو چاہئے کہ تاریخ سے سیکھے۔

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیرِ داخلہ مرحوم نصیر اللہ بابر طالبان کے پہلے آرکیٹیکٹ قرار دئیے جاسکتے ہیں جبکہ آپ کی کزن فاطمہ بھٹو آصف زرداری  کو اپنے والد کے قتل کا ذمہ دار کہتی ہیں۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ آپ کے شراکت دار مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے او بی ایل سے رقم لے کر آپ کی والدہ کی حکومت گرائی۔

علی زیدی نے کہا کہ تاریخ کا یہ سبق پڑھنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو میری شیئر کی ہوئی ویڈیو میں دیکھنا چاہئے کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو شہید نواز شریف کو کیا کہہ رہی ہیں۔ 

Related Posts