اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم وزارت کا تیار کردہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل آج پیش کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گھریلو تشدد (تحفظ اور روک تھام) بل 2020ء جسے وزارتِ انسانی حقوق نے تیار کیا جس کی وفاقی کابینہ اور سی سی ایل سی سے منظوری لی جا چکی ہے، آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ دوسری جانب معمر شہریوں کیلئے بل قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں سے پہلے کا موجود ہے۔ امید کرتے ہیں کہ سینئر سٹیزنز بل بھی جلد قومی اسمبلی میں پیش کرسکیں۔
The Domestic Violence (Protection and Prevention) Bill 2020 prepared by MOHR and approved by CCLC and Cabinet will be tabled today in NA. Our Senior Citizens Bill has been with NA Standing Committee on HR since before the Pandemic restrictions. Hoping it is expedited soon.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 8, 2020
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں پاک افغان پارلیمانی تعلقات کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین قائم پارلیمانی تعلقات گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تعارفی میٹنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اہم وزراء، اراکینِ پارلیمان، مشاورت کار اور وزیرِ اعظم کے معاونینِ خصوصی کے ساتھ ساتھ افغانستان میں پاکستان کے خصوصی سفیر اور متعلقہ وفاقی سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں پاک افغان پارلیمانی تعلقات اجلاس آج منعقد کیا جائے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








