بلدیہ عظمیٰ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان نے کورونا کو شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

Director Orangi Project Muhammad Rizwan Khan's test negative for Corona

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان نے کورونا کو شکست دیدی، آئیسولیشن میں رہنے کے بعد ٹیسٹ منفی آگیا۔

بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سخت آئیسولیشن میں تھے، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد معالج ڈاکٹر سید احسن علی نے انہیں چار روز مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ 10 روز سے پی ڈی اورنگی رضوان خان سخت علیل تھے اور ان کا کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی تھی ۔

مستقل علاج اور قرنطینہ میں رہنے سے انکی طبیعت میں بہتری کے ساتھ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ایم ایم نیوز ٹی وی کے کالم نگار محمد رضوان خان نے تمام بہی خواہوں، اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب کا مشکل ترین وقت میں ساتھ دینے، بلدیہ کراچی کے افسران، آفیسرز ایسوسی ایشن، بالخصوص انکے لئے دعا کرنے والے احباب اور یا سلام کی محفل کرانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن اور عوام دوست مہم

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہوں کہ اس نے نئی زندگی بخشی۔ انہوں نے سلسلہ ادریسیہ سے تعلق رکھنے والے بھائیوں اور بہنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو خصوصی ملتان اور کراچی میں دعائیں کرتے رہے۔ محمد رضوان خان پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Related Posts