اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں آج ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے چمن میں ہونے والے بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت
دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔#Chaman pic.twitter.com/yiq39H8Mrd— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 10, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مال روڈ پر آج ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں: چمن میں مال روڈ پر بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








