وزیرِ اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

نیا پاکستان اسکیم، وزیر اعظم عمران خان فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے
نیا پاکستان اسکیم، وزیر اعظم عمران خان فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں آج ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے چمن میں ہونے والے بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں   دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد  جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 مال روڈ پر آج ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: چمن میں مال روڈ پر بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

Related Posts