لاہور:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بارش متاثر عوام اور انفراسٹرکچر کو بچانے کیلئے عملی طور امدادی اقدام اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہمارے بلوچ بھائیوں و بہنوں کو مطلوب امداد فراہم کی جانی چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش و سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی ہونے والے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔