دورہ آسٹریلیا کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دورہ آسٹریلیا کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
دورہ آسٹریلیا کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

سڈنی:دورہ آسٹریلیا کے لیے 17 رکنی نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، صوفی ڈیوائن ٹیم کی قیادت کریں گی، ایمی سیٹرتھویٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کیوی کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں میں 3ون ڈیاور3ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے، سیریزکےتمام میچز برسبین میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سیریز سے قبل کورونا کے پروٹوکولز مکمل کیے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 27 اور30ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب ون ڈے سیریز کے میچز3، 5 اور 7 اکتوبر کو ہوں گے۔

Related Posts