کراچی: کرپشن اور غیر قانونی و بے ہنگم سائن بورڈ لگانے کی غیر قانونی اجازت دینے کے الزامات پرحکومت سندھ محکمہ بلدیات نے بااثر افسر میونسپل کمشنر اختر شیخ کو معطل کر کے عہدے سے ہٹادیا۔
گریڈ 19کے افسراختر علی شیخ کومیونسپل کمشنرضلع جنوبی کے عہدے پر براجمان تھے۔اخترعلی شیخ کوبورڈ آف لوکل گورنمنٹ میں رپورٹ کرنیکی ہدایت دی گئی ہے۔
اخترعلی شیخ چند ماہ قبل بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنر تعینات تھے،اور نیب کے ہاتھوں گرفتار سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کے قریبی رشتہ دارہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








