مویشی منڈی کے ٹھیکوں میں گھپلے، بلدیہ غربی کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

مویشی منڈی کے ٹھیکوں میں گھپلے، بلدیہ غربی کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار
مویشی منڈی کے ٹھیکوں میں گھپلے، بلدیہ غربی کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار

کراچی: ضلع غربی میں مویشی منڈی کے ٹھیکوں میں 5 کروڑ کے گھپلے کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن ویسٹ کی بڑی کارروائی، بلدیہ غربی کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کرپشن کے الزام میں گرفتارکر لیے گئے۔

سابق چیئر مین ڈی ایم سی ویسٹ اظہار احمدخان اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح مقدمہ میں نامزد۔ جام ظفر اللہ دھاریجو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی ایم سی ویسٹ کے محکمہ لوکل ٹیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب بیگ اور ندیم کمال کو گرفتار کرلیاہے، جبکہ سابق چیئرمین ڈی ایم سی ویسٹ اظہار احمد اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جام ظفر اللہ نے بتایا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا نقصان صرف ایک ٹینڈر میں پہنچایا۔مویشی منڈی کے ٹھیکیدار نے ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکے کا ٹینڈر بھرا مگر اسے جاری نہیں کیا گیا، سوا کروڑ روپے میں مذکورہ ٹھیکہ جاری کیا جس سے آمدنی صرف 16 لاکھ ہوئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ جام ظفر اللہ نے بتایا کہ ملزمان پر مزید اور گھپلوں کے الزامات بھی ہیں، گرفتاری عمل میں آگئی ہے اور اب ان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان ان دنوں شدید علیل ہیں اور مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ایسی صورتحال میں ان کی گرفتاری نا ممکن ہے تاہم میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کی جلد گرفتاری ممکن ہے۔

Related Posts