ضلع وسطی میں صفائی، مرتضیٰ وہاب نے سہرا ایڈمنسٹریٹر کراچی کے سر سجا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع وسطی میں صفائی، مرتضیٰ وہاب نے سہرا ایڈمنسٹریٹر کراچی کے سر سجا دیا
ضلع وسطی میں صفائی، مرتضیٰ وہاب نے سہرا ایڈمنسٹریٹر کراچی کے سر سجا دیا

شہرِ قائد میں صفائی کی مہم کے دوران ضلع وسطی سے کچرہ ہٹایا جارہا ہےجس کا سہرا ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے سر سجا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ضلع وسطی کے متعدد علاقوں کو کوڑے کرکٹ سے صاف کردیا گیا ہے اور مہینوں پرانا کچرا اب اسی ڈی ایم سی سنٹرل کی ٹیم اور مشینری نے صاف کیا جو ایک بار پہلے یہ کہہ چکے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج مشینری بھی وہی ہے، وسائل بھی وہی ہیں لیکن ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل ہوگیا ہے اور شہرِ قائد کے عوام فرق دیکھ سکتے ہیں۔ ضلع وسطی کی صفائی مہم کا سہرا ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کے سر جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت کی طرف سے سابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو شہر کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر شہرِ قائد کے عوام کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

عوام کا 6 روز قبل  کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی حیثیت سے افتخار شالوانی ناکام ترین رہے۔ کراچی کی ڈھائی کروڑ آبادی میں مختلف علاقوں میں کیے گئے 100 کے لگ بھگ افراد سے سروے میں شہریوں نے افتخار شالوانی کے خلاف شدید ردِ عمل ظاہر کیا۔ 

مزید پڑھیں: افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنے پر عوام کا ردِ عمل

Related Posts