لاہور :حکومت پنجاب نے پیر کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری عطاء تارڑ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک خط لکھ کر کورونا میں مبتلا حمزہ شہباز کو طبی بنیاد پر کوٹ لکھپت جیل سے اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حمزہ شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا تھاکہ حمزہ شہباز گذشتہ تین روز سے تیز بخار میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکام سے اتفاق اسپتال منتقل کرنیکی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے کیونکہ کسی بھی غفلت سے ان کی صحت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت (ن) لیگ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، شہبازشریف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








