کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں زیادتی کا شکار لڑکی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ افسوس ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں اس طرح کے واقعات پر افسوس ہے، مقامی پولیس ملزمان کی سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اب سندھ حکومت کی غلام بن چکی ہے، تھرپارکر کے ہمدرد انسانی حقوق کے علمبردار مشیران کہاں غائب ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے بدمست جیالوں نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے، تھر کی سینیٹر اور منتخب نمائندے واقعے پر کیوں خاموش ہیں، معاملہ سندھ اسمبلی لیکر جاؤں گا۔