اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی نیک خواہشات کا اظہارہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اور خاتون اول کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے قرنطینہ کا بتایا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے اور میلانیا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور ہم قرنطینہ کررہے ہیں ۔