لاہور :جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج جاتی امرا ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء حکومت مخالف تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی ، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری، غداری کے مقدمات کے اندراج اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلیوں کے شیڈول پر تبادلہ خیال کریں گے۔