کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جزائرکے معاملے پرکوئی غیرآئینی اقدام نہیں کررہی،حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کوسیاسی بنارہی ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں جزائرپرترقیاتی کام ہو،غیرملکی سرمایہ کاری آئے،حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے۔
شبلی فرازنے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرکاٹنے سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،اپوزیشن جوماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے،عوام اس سے واقف ہے،سیاسی اختلاف اپنی جگہ ،عوام مسائل کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد ذاتی مفاد کے لیے بنایا گیا ہے،کراچی کے عوام نے عمران خان کوووٹ دیا ہے،تمام علاقوں کویکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے،جس صوبے میں ہماری حکومت ہویا نہ ہوتمام علاقے ہمارے لیے برابرہیں۔