کراچی : صوبائی وزیر تعلیم و سینئر پی پی رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ہمیں لاعلم رکھا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا ہے کہ گرفتاری پی ڈی ایم کی جماعتوں میں اختلاف کی سازش نظر آتی ہے ،اگر گرفتاری کےلیے ہمیں کہا بھی جاتا تو نہیں کرتے ۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ودیگر کیخلاف ایف آئی آر شام 7 بجے درج نہیں ہوئی ،وقت غلط لکھا گیا ،گرفتاری کا فیصلہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کرناچاہیے تھا۔
سینئر پی پی رہنماء سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا تاہم جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے،کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی۔