راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نکاح، پیدائش اور اموات کے اندراج میں ردوبدل کے ذریعے رشوت خوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کا عملہ آنے والے ریونیو میں سے نکاح نامہ، تاریخِ پیدائش اور اموات کے اندراج میں ردوبدل کرتا ہے۔ کاغذات میں غیر قانونی تبدیلیاں کرکے بھاری نذرانے وصول کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن میں روزانہ سینکڑوں افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔ بااثر لوگوں کو بھی نوازا جاتا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے کام کیے جاتے ہیں۔ نذرانہ نہ دینے والے سائلین کو پریشان کیا جاتا ہے۔
ایسے سائلین کو میٹنگ، مصروفیت یا عدالت میں ہونے کا بہانہ بنا کر تاخیر کا شکار کیا جاتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق محمد اقبال نامی کلرک میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ریونیو ذاتی طور پر استعمال کرتا ہے جسے اعلیٰ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے۔
اس حوالے سے سی ای او خواجہ عمران صفدر سے مؤقف لینے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دوسری طرف سے کال موصول نہ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی اربوں کی سرمایہ کاری ضائع، عوام ثمرات سے محروم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








