شہباز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

Shehbaz Sharif to arrive in Karachi on day-long visit today

لاہور :سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم اس بینچ کی سربراہی کریں گے جو 27 اکتوبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پر بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طور پر اربوں روپے بیرون ملک منتقلی اور اربوں مالیت کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نوازکی بلوچ طلبہ کے احتجاج میں شرکت، حکومت پر کڑی تنقید

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام رواں ماہ کے شروع میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا لیکن ان کا نام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خارج کردیا گیا تھا۔ نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Related Posts