لاہور :سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم اس بینچ کی سربراہی کریں گے جو 27 اکتوبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر پر بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طور پر اربوں روپے بیرون ملک منتقلی اور اربوں مالیت کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام رواں ماہ کے شروع میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا لیکن ان کا نام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خارج کردیا گیا تھا۔ نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔