عمران خان نے قانون کو مطلوب مخالفین کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

Opposition only striving to protect personal interest: Shibli Faraz

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کو مطلوب مخالفین کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ قانون کومطلوب افراد عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ادارے کسی بھی ملک کی بقاء و سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان نے ان کے آگے نہ کبھی پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:  خود کو بابائے قوم سے برتر سمجھنا شرمناک ہے۔علی زیدی

Related Posts