کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی پر بلڈنگ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالا ایک اور شہری دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
21 اکتوبر کو ہونیوالے واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے ،ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیا تھا جبکہ گزشتہ روز ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا۔
اللہ نور اپارٹمنٹس میں دھماکہ میزان بینک میں ہوا ، گیس لیکج کی وجہ سے ہونیوالے دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔گزشتہ روز دوران علاج بحق ہونیوالے شہری کی شناخت عابد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔