ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

Former President Asif Ali Zardari's arrest warrant issued

اسلام آباد :احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرلی ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران قومی احتساب بیورو کے گواہ علی رضا کی گواہی ریکارڈ کی گئی جبکہ عدالت نے شریک ملزم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کے لئے درخواست کو مسترد کردیا ۔

اس سے قبل دسمبر 2019 میں سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا جبکہ 5 اکتوبر 2020کو نیب عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے آصف علی زرداری پرٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

نیب جعلی اکاؤنٹس کیس میں اربوں کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:9 ارب دو گھر جاؤ! بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹرزین ملک کی پلی بارگین کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ناساز طبیعت کی وجہ سے ان کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کی ہے۔

Related Posts