پچھلے 70 روز میں کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

COVID-19 positivity ratio higher than three percent after 70 days: Asad Umar

اسلام آباد :وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر روزکے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کاتناسب تین فیصد سے زیادہ تھاجو اب تک سب سے بلند ترین شرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر صرف اسی صورت میں قابو پایا جاسکتا ہے جب لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کی وجہ سے ملک کے تمام بازار ، شاپنگ مالز ، ریستوران اور شادی ہال آج سے رات 10 بجے تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا میں شدت، مارکیٹیں بند، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی ہوگا

این سی او سی کی تیار کردہ ہدایات کے مطابق شام 6 بجے کے بعد تفریحی مقامات اور عوامی پارکوں میں داخلہ نہیں ہوگا۔ میڈیکل اسٹور ، کلینک اور اسپتالوں کو ان نئے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

 

Related Posts