راولپنڈی :ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ،مرکزی جامع مسجد راولپنڈی سے شروع ہونے والا عید میلاد ﷺکا جلوس کوہاٹی بازار راولپنڈی پہنچ گیا ۔
جلوس مری روڈ سے ہوتا ہوا کمیٹی چوک پہنچے گا، کمیٹی چوک سے اقبال روڈ، فوراہ چوک، راجہ بازار ڈھنگی کھوئی چوک سے ہوتا ہوا جامع مسجد روڈ پر پہنچ کر رات گئے اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی میلادالنبی جلوس کی دعا کے بعد افتتاح کر دیا گیا ہے ، دعا سجادہ نشین عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمٰن نے کرائی ،اس موقع پر ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق بھی موجود تھے۔
پیر نقیب الرحمن اور شیخ رشید احمد نے افتتاح کیا، مرکزی سٹیج پر مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام بھی موجود تھے۔
عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے باقاعدہ نعت خوانی کا آغاز کر دیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں ثناء خوان مصطفیٰ ﷺ رات گئے تک شہر کے گلی کوچوں میں پیدل گھوم کر ہدیہ نعت پیش کریں گے۔