پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا
مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو گھر بھیج کر رہے گی جبکہ لاہور جلسے سے حکومت کی جان پہلے ہی نکلی ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کل لاہور کے عوام گھروں سے باہر نکلے جسے پوری دنیا نے ٹی وی کے ذریعے اسکرین پر دیکھ لیا۔

داتا کی نگری لاہور کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا قلعہ قرار دیتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ حکومت جانے والی ہے ، بے روزگاری، مہنگائی اور حکومتی نااہلی سے تنگ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اپنا روشن مستقبل دیکھتے ہیں۔

مقدمات درج ہونے کے بارے میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے گوجرانوالہ سے لے کر ملتان اور دیگر جگہوں پر بھی یہی حکمتِ عملی اپنائی تھی۔ ایک ایک جلسے کے خلاف سیکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اتنی ایف آئی آرز کٹنے کے بعد ہمیں کسی مقدمے کا خوف نہیں رہا، حکومت چونکہ جانے والی ہے اس لیے مقدمات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ استعفوں سمیت حکومت کے خلاف سب ہی آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  حکومت کیخلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آج کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی نے استعفے جمع کرانا شروع کردیئے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لیگی رہنماؤں نے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے شروع کردیئے ہیں، ن لیگ کے ملک افضل کھوکھر نے استعفیٰ جمع کرا دیا۔

مزید پڑھیں: حکومت گرانے کیلئے ن لیگی اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کرادیئے

Related Posts