فنکشنل لیگ کا وفد آج پیرا پگارا کا اہم پیغام لیکرشہباز شریف سے ملنے جیل جائیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

PML-F delegation to meet Shahbaz Sharif today

لاہور :پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا وفد آج قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

مسلم لیگ (ف) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی سربراہی میں وفد کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق محمد علی درانی پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا کا خصوصی پیغام شہباز شریف کو پہنچائیں گے ،ملاقات آج دوپہر ایک بجے ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے جیل میں جاکر ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف لندن میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے بعد ایک نیا وائرس برطانیہ سے کراچی پہنچ گیا، شہریوں میں خوف کی لہر

اعلیٰ قیادت کی غیر موجودگی میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کے معاملات چلارہی ہیں اور حکومت کیخلاف جاری تحریک میں اپنی پارٹی کی بھرپور نمائندگی کررہی ہیں۔

Related Posts