کراچی کے حقوق کیلئے جماعتِ اسلامی کا کل سے دھرنے دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے حقوق کیلئے جماعتِ اسلامی کا کل سے دھرنے دینے کا اعلان
کراچی کے حقوق کیلئے جماعتِ اسلامی کا کل سے دھرنے دینے کا اعلان

کراچی: جماعتِ اسلامی نے کراچی کے عوام کے حقوق بالخصوص درست مردم شماری کیلئے کل سے شہر بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی ڈویژن حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔ کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے۔ جماعتِ اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اسے درست گنا جائے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصآف کی وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سمیت کوئی بھی حکمراں سیاسی جماعت عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ ہم مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 9.5ملین شہریوں نے کراچی ریفرنڈم میں اپنا ووٹ استعمال کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے۔جن میں سے 98 فیصد سے زائد ووٹرز نے جماعت اسلامی کے” حق دو کراچی کو ”مہم کی تمام شقوں کی حمایت کی، اب ارباب اختیار و اقتدار کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کراچی کے مسائل حل کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار حافظ نعیم الرحمان نے کراچی ریفرنڈم کے اختتام پر ادارہ نور حق میں ووٹوں کی گنتی کے دوران گزشتہ برس 23 اکتوبر کے روز ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک اب نہیں چلے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل حل کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، نعیم الرحمان

Related Posts