نواز شریف اورآصف زرداری کا حکومت گرانے کیلئے پی ٹی آئی ممبران سے رابطوں پراتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

PML-N, PPP

کراچی:نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیشرفت، اپوزیشن جماعتوں کا حکومت گرانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرنے ، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے رابطے کرنے اورپیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم استعفوں، لانگ مارچ، دھرنے کا آپشن استعمال کریگی، سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم قیادت ان آپشنز پر غور کریگی، پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے پہلے ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کریگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نمبر گیم پوری کر لیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کریگی، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کی حمایت نہیں کرتی۔مریم نواز

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کیخلاف لانگ مارچ اور دیگر آپشنز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن قائدین کے درمیان اندرون خانہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts