وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کردیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کردیا

 وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت شجر کاری میں انقلاب آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے جاپانی طرزِ شجر کاری مییا واکی کی طرز پر شہری علاقوں میں شجرکاری کا افتتاح کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جاپانی طرزِ شجرکاری کے مطابق پودے 10گنا تیزی سے افزائش اور نشوونما پاتے ہیں اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں ایسے 50 مقامات منتخب کیے ہیں جبکہ پہلا تجربہ 2020ء میں لبرٹی میں کیا گیا۔ شجرکاری کے ذریعے آلودگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے درخت لگانے کے منصوبے میں عوام کو شرکت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے بلکہ اس کے لیے طویل مدتی منصوبوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

گزشتہ روز جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ لاہور میں جو درخت لگائے گئے تھے وہ پچھلے 12، 13 سال میں 70 فیصد کم تھے جس کی وجہ سے اسموگ شروع ہوا اور سورج نظر نہیں آتا، بارش نہ ہونے سے نومبر میں اسموگ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: آلودگی ختم کرنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم عمران خان

Related Posts