لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی اور جماعت مانے یا نہ مانے ہمارے استعفوں پر آپ فیصلہ کرسکتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل پی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینا مسئلے کا حل نہیں ہے، اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی استعفوں کے پلان پر پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ہے۔