کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے این اے 249ضمنی الیکشن کے میدان میں خود اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے249 ضمنی الیکشنکے سلسلے میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اپنے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائیں گے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، وائس چیئرمین سید حفیظ الدین اور رکن نیشنل کونسل و ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر ہمایوں عثمان کاغذات نامزدگی جمع کرانے کل الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے گے۔
پی ایس پی حتمی امیدوار کا اعلان اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کرے گی،واضح رہے کہ این اے249 کراچی پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔