پیپلزپارٹی کے جواب تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلزپارٹی کے جواب تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، مریم نواز
پیپلزپارٹی کے جواب تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے سب جانتے ہیں کہ سب سے سخت اور لمبی جیل میرے والد میاں نواز شریف نے کاٹی ہے، نواز شریف ابھی صحت یاب نہیں ہوئے اور کسی کو انہیں بلانے کا حق نہیں ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب تک پیپلزپارٹی کی قیادت لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے جواب نہیں دے دیتی کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتی۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا واپس بلانا ان کے زندگی کو قاتلوں کے ہاتھوں میں دینے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ملک کو نواز شریف کی صلاحیتوں اور بصارت کی ضرورت ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا لیڈر زندہ چاہیے، ماضی میں جو لیڈرشپ ہم گنوا چکے ہیں ان کا ازالہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندہ ہوں جس کو بات کرنی ہے مجھ سے کرے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کا 26 مارچ کے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب خود انگلینڈ میں ہیں مگر ان کی پارٹی فعال کردار ادا کررہی ہے۔ ساری جماعت ان کے قیادت میں متحد ہوکر لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضرور ختم ہوگی۔

Related Posts