کراچی:رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی سے جنوری)کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 7.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری صلاحیت میں 2.65 فیصد، ادویات سازی میں 12.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ7بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ادویات کی مینو فیکچرنگ میں جولائی سے جنوری 12.33 فیصد اور آٹو موبیل کی صنعت کی پیداوار میں 13.02 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے پہلے سات میں فرٹیلائزر کی پیداوار میں 6.74 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ چمڑے کی مصنوعات رواں مالی سال کے سات ماہ میں 41 فیصد کمی آئی، لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 56 فیصد اور الیکٹرونکس صنعت کی پیداواری صلاحیت 25 فیصد تک کم ہوئی۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ 7 صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔
جولائی سے جنوری ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 2.65 فیصد، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 19.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔