اپوزیشن استعفوں کی سیاست ختم کرکے انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دے، فوادچوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے انتخابی اصلاحات سے متعلق (ن) لیگ والوں نے ہماری بات مان لی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سب نے 2 ڈھائی سال تک استعفیٰ استعفیٰ کھیل لیا اب آگے بڑھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی پیش کش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بڑی سیاسی جماعت ہے مگر آج کل بچوں کو دے دی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان فوبیا سے نکل کو اپنی خامیوں پر توجہ دیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کمزور سمجھنے والوں کو میں باور کرادیناچاہتا ہوں کہ آپ لوگ غلطی پر ہیں۔ اپوزیشن نے جب بھی منفی سیاست کی ان کو منہ کی کھانا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز سے ایک مرتبہ پھر ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ الگ الگ رابطے کریں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے  ہیں تو اپوزیشن ہمیں کمزور سمجھنے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عدم اعتماد کی تحریک ہمیشہ حکومتی ارکان توڑنے سے کامیاب ہوتی ہے،بلاول بھٹو

ایک سوال کے جواب میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب مریم نواز کے ساتھ وہی سلوک کرے گی جیسا دیگر ملزمان سے کرتی ہے۔

Related Posts