کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عدالت کو دھوکہ دینے کی مبینہ تیاری کرلی، اہم عہدوں پر دوہرے عہدے کے حامل افسران کو چھوڑ کر صرف 18 افسران کو دوہرے چارج ختم کرنے کا حکم نامہ نمبرNo.Sr.Dir(HRM)/KMC/2021/1068 جاری کر دیا ہے، جبکہ او پی ایس افسران بدستور عہدوں پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور سینئر ڈائریکٹر محکمہ ہیومن ریسورسز مینجمنٹ نے عدالت کو مبینہ دھوکہ دینے کے لیے مزکورہ نمائشی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر اور ایم سی کی منظوری شامل ہے جبکہ حکم نامہ ایچ آر ایم نے جاری کیا ہے۔

میونسپل کمشنر (ایم سی) کے ایم سی نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بجائے من پسند افسران کو بچانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے محکمہ ایچ آر ایم سے مختلف عہدوں پر تعینات او پی ایس افسران سمیت دوہرے چارج رکھنے والے افسران کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے اپنی تعیناتی کے بعد محکمہ لینڈ، محکمہ اسٹیٹ، محکمہ چارجڈ پارکنگ سمیت مختلف محکموں میں عدالتی احکامات کے برخلاف او پی ایس افسران تعینات کرنے کے ساتھ من پسند افسران کو ایک سے زیادہ عہدوں سے نوازا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








