پی سی بی نے پی ایس ایل 6کے ملتوی میچز کروانے کی منصوبہ بندی شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL 6 remaining matches
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاامکان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچ 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

اب ذرائع نے بتایا کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کروانے کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، ان تاریخوں میں قرنطینہ کی مدت بھی شامل ہو گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے اپنا نیا عالمی ریکارڈ علی سدپارہ کے نام کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیوسیکیور ببل کیلئے برطانوی کمپنی کیساتھ معاہدہ آخری مرحلے میں ہے، گزشتہ غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت بائیو سیکیورببل بنایا جائے گا۔

Related Posts