وزیراعظم نے اپوزیشن سے گفتگو کےلئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، شیخ رشید احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ
 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر جائے گی۔ کہتے ہیں وزیراعظم نے اپوزیشن سے گفتگو کرنے کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) سے عوام نیشنل پارٹی کے علیحدگی کے علان پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کون سی پی ڈی ایم اور کیسی پی ڈی ایم ۔ پی ڈی ایم والے ٹآئیں ٹائیں فش ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ والے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اورمریم نوازبیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے، پی ڈی ایم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

شیخ  رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے بات چیت کرنے کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، اگر اپوزیشن بات کرنے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں،بلاول بھٹوزرداری

Related Posts