ممبئی: بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،کورونا کی شدت میں اضافے کے سبب بھارت میں یومیہ ایک لاکھ کے قریب افراد اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف بھی اس کورونا وبا کی زد میں آگئی ہیں، جبکہ دوسری جانب کترینہ کیف نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اس کی تصدیق کردی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








