این اے 249 کے عوام نے بلاول بھٹو کے وژن کو ووٹ دیا ہے،ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی میں قادر خان مندو خیل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کی برتری بڑھ گئی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کو پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی ہے اور اپنی شکست کو چھپانے کے بہانے ڈھونڈ رہے تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں بھی اپنی شکست بھانپ کر بھاگ گئے۔

این اے 249 کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

این اے 249 کے عوام کے پانی و دیگر مسائل پاکستان پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ انشااللہ پیپلز پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات اور الیکشن 2023 میں سرپرائز دیگی۔

مزید پڑھیں: علی زیدی کا این اے 249میں دوبارہ ضمنی انتخابات کا مطالبہ

Related Posts